hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34134

.

ابن أبي شيبة

34134
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۱۳۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّہْرِیِّ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ ہُرْمُزَ ؛ أَنَّ نَجْدَۃَ کَتَبَ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ یَسْأَلُہُ عَنْ سَہْمِ ذَوِی الْقُرْبَی ، لِمَنْ ہُوَ ؟ فَکَتَبَ : کَتَبْتَ تَسْأَلُنِی عَنْ سَہْمِ ذَوِی الْقُرْبَی ، لِمَنْ ہُوَ ؟ فَہُوَ لَنَا ، قَالَ : إِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ دَعَانَا إِلَی أَنْ نُنْکِحَ مِنْہُ أَیِّمَنَا ، وَنَخْدُمَ مِنْہُ عَائِلَنَا ، وَنَقْضِیَ مِنْہُ عَنْ غَارِمِنَا ، فَأَبَیْنَا ذَلِکَ إِلاَّ أَنْ یُسَلِّمَہُ لَنَا جَمِیعًا ، فَأَبَی أَنْ یَفْعَلَ ، فَتَرَکْنَاہُ عَلَیْہِ۔
(٣٤١٣٥) حضرت یزید بن ہرمز سے مروی ہے کہ نجدہ نے حضرت ابن عباس (رض) کو لکھا اور ان سے دریافت کیا کہ ذوی القربیٰ کا حصہ کس کیلئے ہے ؟ حضرت ابن عباس (رض) نے تحریر فرمایا آپ نے مجھے لکھ کر دریافت کیا کہ ذوی القربیٰ کا حصہ کس کیلئے ہے ؟ وہ حصہ ہمارے لیے ہے، پھر فرمایا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے ہمیں اس بات کی دعوت دی کہ ہم اس کے ساتھ اپنی بےنکاحی عورتوں کا نکاح کریں اور اس سے ہمارے خاندان کی خدمت کی جائے اور ہمارے قرض خواہوں کو ادائیگی کی جائے ہم نے اس سے انکار کردیا مگر یہ کہ وہ سب کا سب ہمیں ہی دیا جائے انھوں نے اس طرح کرنے سے انکار کردیا پس ہم نے ان کیلئے اس کو چھوڑ دیا۔