(۳۴۳۰۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ حَدِیدٍ ، عَنْ صَخْرٍ الْغَامِدِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اللَّہُمَّ بَارِکْ لأُمَّتِی فِی بُکُورِہَا ، قَالَ : وَکَانَ إِذَا بَعَثَ سَرِیَّۃً ، أَوْ جَیْشًا بَعَثَہُمْ فِی أَوَّلِ النَّہَارِ ، قَالَ : وَکَانَ صَخْرٌ رَجُلاً تَاجِرًا ، فَکَانَ یَبْعَثُ بِتِجَارَتِہِ أَوَّلَ النَّہَارِ فَکَثُرَ مَالُہُ۔
(ابوداؤد ۲۵۹۹۔ ترمذی ۱۲۱۲)
(٣٤٣٠٦) حضرت صخر الغامدی (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا فرمائی کہ : اے اللہ ! میری امت کے صبح کے اوقات میں برکت عطا فرما، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کوئی لشکر یا سریہ بھیجتے تو صبح کے وقت بھتیجے صخر نامی ایک تاجر تھا جو تجارت کیلئے صبح کے وقت قافلہ (مال) بھیجا کرتا تھا اس کے مال میں (منافع) میں بہت اضافہ ہوگیا تھا۔