(۳۴۴۴۵) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَمَّنْ أَدْرَکَ ذَاکَ ؛ أَنَّ رَجُلاً اشْتَرَی جَارِیَۃً مِنَ الْمَغْنَمِ ، قَالَ : فَلَمَّا رَأَتْ أَنَّہَا قَدْ خَلُصَتْ لَہُ ، أَخْرَجَتْ حُلِیًّا کَثِیرًا کَانَ مَعَہَا ، قَالَ : فَقَالَ الرَّجُلُ : مَا أَدْرِی مَا ہَذَا ، حَتَّی آتِیَ سَعْدًا فَأَسْأَلَہُ ، فَقَالَ : اجْعَلْہُ فِی غَنَائِمِ الْمُسْلِمِینَ۔
(٣٤٤٤٥) حضرت حصین جنگ قادسیہ میں شریک ہونے والے ایک مجاہد سے نقل کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے مال غنیمت سے ایک باندی خریدی۔ جب باندی نے دیکھا کہ وہ اس کی ہوچکی ہے تو اس نے بہت سا زیور نکال کر اسے دے دیا۔ اس آدمی نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ اس زیور کا کیا حکم ہے۔ پھر وہ حضرت سعد کے پاس لے کر آیا اور اس کے بارے میں سوال کیا تو حضرت سعد نے فرمایا کہ اسے مسلمانوں کے مال غنیمت میں رکھ دو ۔