hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34490

.

ابن أبي شيبة

34490
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۴۹۱) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الصَّلْتِ ، وَأَبِی مُسَافِعٍ ، قَالَ : کَتَبَ إِلَیْنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَنَحْنُ مَعَ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ : إِذَا لَقِیتُمَ الْعَدُوَّ فَلاَ تَفِرُّوا ، وَإِذَا غَنِمْتُمْ فَلاَ تَغْلُوا ، فَلَمَّا لَقِینَا الْعَدُوَّ ، قَالَ النُّعْمَانُ لِلنَّاسِ : لاَ تُوَاقِعُوہُمْ ، وَذَلِکَ فِی یَوْمِ جُمُعَۃِ ، حَتَّی یَصْعَدَ أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ الْمِنْبَرَ یَسْتَنْصِرُ ، قَالَ : ثُمَّ وَاقَعْنَاہُمْ ، فَأُقْعِصَ النُّعْمَانُ ، وَقَالَ : سَجُّونِی ثَوْبًا ، وَأَقْبِلُوا عَلَی عَدُوِّکُمْ ، وَلاَ أَہُوَلَنَّکُمْ ، قَالَ: فَفَتَحَ اللَّہُ عَلَیْنَا ، قَالَ : وَأَتَی عُمَرَ الْخَبَرُ ؛ أَنَّہُ أُصِیبَ النُّعْمَانُ وَفُلاَنٌ وَفُلاَنٌ، وَرِجَالٌ لاَ نَعْرِفُہُمْ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، قَالَ : لَکِنَّ اللَّہَ یَعْرِفُہُمْ۔
(٣٤٤٩١) حضرت صلت اور حضرت ابو مسافع کہتے ہیں کہ ہم نعمان بن مقرن کے پاس تھے کہ ہمارے پاس حضرت عمر بن خطاب کا خط آیا، جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ جب تم دشمن کا سامناکرو تو مت بھاگنا، جب تمہیں مال ملے تو خیانت نہ کرنا۔ پس جب ہمارا دشمن سے سامنا ہوا تو حضرت نعمان نے لوگوں سے کہا کہ ان پر ابھی حملہ نہ کرنا۔ (وہ جمعہ کا دن تھا) جب تک امیرالمومنین منبر پر اللہ سے مدد کی دعا نہ کرلیں۔ پھر ہم نے دشمن پر چڑھائی کی اور حضرت نعمان فورا ہی موت کی زد میں آگئے۔ انھوں نے شدید زخمی ہونے کے بعد کہا کہ مجھ پر ایک کپڑا ڈال دو اور دشمن پر ٹوٹ پڑو اور میری وجہ سے کمزور نہ ہونا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں فتح عطا فرمادی۔ جب حضرت عمر (رض) کو اطلاع ہوئی کہ حضرت نعمان اور فلاں فلاں لوگ شہید ہوگئے ہیں اور کچھ ایسے لوگ بھی جنہیں ہم نہیں جانتے تو حضرت عمر نے فرمایا کہ لیکن اللہ انھیں جانتا ہے۔