hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34496

.

ابن أبي شيبة

34496
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۴۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ صَحَارٍ ، قَالَ : غَزَوْنَا بَلَنْجَرَ فَلَمْ یَفْتَحُوہَا ، فَقَالُوا : نَرْجِعُ قَابِلاً فَنَفْتَحُہَا ، فَقَالَ حُذَیْفَۃُ : لاَ تُفْتَحُ ہَذِہِ ، وَلاَ مَدِینَۃَ الْکُفْرِ ، وَلاَ الدَّیْلَمَ ، إِلاَّ عَلَی رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ بَیْتِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
(٣٤٤٩٧) حضرت مالک بن صحار فرماتے ہیں کہ ہم نے بلنجر کے جہاد میں حصہ لیا۔ لیکن ہمیں فتح حاصل نہ ہوئی۔ لوگوں نے کہا کہ ہم اگلے سال اسے فتح کرنے کے لیے آئیں گے۔ اس پر حضرت حذیفہ (رض) نے فرمایا کہ یہ علاقہ، کفر کا شہر اور دیلم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اہل بیت میں سے ایک آدمی کے ہاتھ پر فتح ہوں گے۔