hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34497

.

ابن أبي شيبة

34497
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۴۹۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ سُوقَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لَمَّا غَزَا سَلْمَانُ بَلَنْجَرَ أَصَابَ فِی قِسْمَتِہِ صُرَّۃً مَنْ مِسْکٍ ، فَلَمَّا رَجَعَ اسْتَوْدَعْتہَا امْرَأَتَہُ ، فَلَمَّا مَرِضَ مَرَضَہُ الَّذِی مَاتَ فِیہِ ، قَالَ لاِمْرَأَتِہِ وَہُوَ یَمُوتُ : أَرِینِی الصُّرَّۃَ الَّتِی اسْتَوْدَعْتُکِ ، فَأَتَتْہُ بِہَا ، فَقَالَ : ائْتِنِی بِإِنَائٍ نَظِیفٍ ، فَجَائَتْ بِہِ ، فَقَالَ : أَدِیفیہِ ، ثُمَّ انْضَحِی بِہِ حَوْلِی ، فَإِنَّہُ یَحْضُرُنِی خَلْقٌ مِنْ خَلْقِ اللہِ ، لاَ یَأْکُلُونَ الطَّعَامَ ، وَیَجِدُونَ الرِّیحَ ، ثُمَّ قَالَ : اُخْرِجِی عَنِّی وَتَعَاہَدِینِی ، فَخَرَجَتْ ، ثُمَّ رَجَعَتْ وَقَدْ قَضَی۔
(٣٤٤٩٨) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان نے جب بلنجر کے علاقے میں جہاد میں حصہ لیا تو ان کے حصے میں مشک کی ایک تھیلی آئی جو انھوں نے اپنی بیوی کے پاس امانت کے طورپر رکھوا دی۔ پھر اپنے مرض الوفات میں انھوں نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ تھیلی مجھے لا دو ۔ پھر آپ نے ایک صاف برتن منگوایا اور اپنی بیوی سے فرمایا کہ اس خوشبو میں پانی ملا کر اسے میرے ارد گرد چھڑک دو ، کیونکہ میرے پاس اللہ کی ایسی مخلوق (فرشتے) آرہی ہے جو کھانا نہیں کھاتے لیکن خوشبو محسوس کرتے ہیں۔ پھر تم باہر چلی جاؤ۔ ان کی بیوی یہ عمل کرکے باہر چلی گئیں جب واپس آئیں تو ان کا انتقال ہوچکا تھا۔