hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34519

.

ابن أبي شيبة

34519
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۵۲۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْعَلاَئُ بْنُ الْمِنْہَالِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ کُلَیْبٍ الْجَرْمِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَبِی ، قَالَ : حَاصَرْنَا تَوجَ وَعَلَیْنَا رَجُلٌ مِنْ بَنِی سُلَیْمٍ ، یُقَالَ لَہُ : مُجَاشِعُ بْنُ مَسْعُودٍ ، قَالَ : فَلَمَّا فَتَحْنَاہَا ، قَالَ : وَعَلَیَّ قَمِیصٌ خَلَقٌ ، قَالَ : فَانْطَلَقْتُ إِلَی قَتِیلٍ مِنَ الْقَتْلَی الَّذِینَ قَتَلْنَا مِنَ الْعَجَمِ ، قَالَ : فَأَخَذْتُ قَمِیصَ بَعْضِ أُولَئِکَ الْقَتْلَی ، قَالَ : وَعَلَیْہِ الدِّمَائُ ، قَالَ : فَغَسَلْتُہُ بَیْنَ أَحْجَارٍ وَدَلَّکْتُہُ حَتَّی أَنْقَیْتُہُ ، وَلَبِسْتُہُ وَدَخَلْتُ الْقَرْیَۃَ ، فَأَخَذْتُ إِبْرَۃً وَخُیُوطًا ، فَخِطْتُ قَمِیصِی فَقَامَ مُجَاشِعٌ ، فَقَالَ : یَا أَیُّہَا ألنَّاسُ لاَ تَغْلَّوا شَیْئًا مَنْ غَلَّ شَیْئًا جَائَ بِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، وَلَوْ کَانَ مِخْیطًا۔ قَالَ : فَانْطَلَقْتُ إِلَی ذَلِکَ الْقَمِیصِ فَنَزَعْتُہُ ، وَانْطَلَقْتُ إِلَی قَمِیصِی ، فَجَعَلْتُ أُفَتّقُہُ ، حَتَّی وَاللہِ یَا بُنَیَّ جَعَلْتُ أَخْرِقُ قَمِیصِی تَوَقِّیًا عَلَی الْخَیْطِ أَنْ یَنْقَطِعَ فَانْطَلَقْتُ بِالْقَمِیصِ وَالإِبْرَۃِ وَالْخیوطِ الَّذِی کُنْتُ أَخَذْتُہُ مِنَ الْمُقَاسِمِ ، فَأَلْقَیْتُہُ فِیہَا ، ثُمَّ مَا ذَہَبْتُ مِنَ الدُّنْیَا حَتَّی رَأَیْتَہُمْ یَغْلَّونَ الأَوسَاق فَإِذَا قُلْتُ : أَیَّ شَیْئٍ ہّذَا ؟ قَالُوا : نَصِیبُنَا مِنَ الْفَیْئِ أَکْثَرُ مِنْ ہَذَا۔
(٣٤٥٢٠) حضرت کلیب جرمی بیان کرتے ہیں کہ جب ہم نے توج نامی علاقے کا محاصرہ کیا تو ہماری قیادت بنوسلیم کے مجاشع بن مسعود کے ہاتھ تھی۔ جب ہم نے توج کو فتح کیا تو اس وقت میرے بدن پر ایک پرانی قمیص تھی۔ میں ایک عجمی مقتول کے پاس گیا اور میں نے اس کی قمیص اتاری، اسے دھویا اور صاف کرکے پہن کے بستی میں داخل ہوا۔ بستی میں سے میں نے ایک سوئی اور دھاگا لیا اور اپنی قمیص کو سی لیا۔ اس کے بعد حضرت مجاشع نے مجاہدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے لوگو ! کسی قسم کی خیانت نہ کرو، جس نے خیانت کی اسے قیامت کے دن خیانت کا حساب چکانا ہوگا خواہ وہ ایک سوئی ہی کیوں نہ ہو۔
پھر میں نے اس قمیص کو اتارا اور اپنی قمیص کے اس حصہ کو دوبارہ پھاڑ دیا جو اس دھاگے سے سیا تھا۔ پھر میں نے وہ سوئی اور دھاگا وہیں رکھ دیئے جہاں سے اٹھائے تھے۔ پھر میں نے اپنی زندگی میں وہ زمانہ دیکھاجب لوگ وسق کے وسق میں خیانت کرتے تھے، اگر ان سے کہا جائے کہ یہ کیا کررہے ہو تو کہتے ہیں کہ غنیمت میں ہمارا حصہ اس سے زیادہ ہے۔