(۳۵۰۱۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، أَخْبَرَنَا ہَمَّامٌ ، قَالَ : دَخَلَ أَبُو دَاوُد الأَعْمَی عَلَی قَتَادَۃَ ، فَلَمَّا خَرَجَ ، قَالُوا لَہُ : ہَذَا یَرْوِی عَنْ ثَمَانیَۃَ عَشَرَ بَدْرِیًّا ، قَالَ : ہَذَا کَانَ سَائِلاً قَبْلَ الْجَارِفِ ، لاَ یَعْرِضُ لِشَیْئٍ مِنْ ہَذَا ، فَوَاللہِ مَا حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، وَسَعِید بْنُ الْمُسَیَّبِ عَنْ بَدْرِیٍّ مُشَافَہَۃً ، إِلاَّ سَعِیدٌ ، عَنْ سَعْدٍ۔
(٣٥٠١٨) حضرت ہمام فرماتے ہیں کہ حضرت ابوداؤد جو نابینا تھے حضرت قتادۃ کے پاس گئے، جب وہ ان کے پاس سے نکلے تو لوگوں نے حضرت قتادہ سے فرمایا : یہ شخص اٹھارہ بدری صحابہ (رض) سے روایت کرتا ہے، حضرت قتادہ نے فرمایا : یہ تباہی پھیلا دینے والے طاعون سے پہلے سوال کرنے والا تھا۔ یہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتا خدا کی قسم حضرت حسن اور حضرت سعید بن مسیب نے بالمشافہہ کسی بدری صحابی سے روایت نہیں کی، سوائے حضرت سعید کے جو حضرت سعد سے روایت کرتے ہیں۔