(۳۵۴۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ جَرَّاحٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لِرَجُلٍ : اغْتَنِمْ خَمْسًا قَبْلَ خَمْسٍ : حَیَاتَکَ قَبْلَ مَوْتِکَ ، وَفَرَاغَک قَبْلَ شَغْلِکَ ، وَغِنَاک قَبْلَ فَقْرِکَ ، وَشَبَابَک قَبْلَ ہَرَمِکَ ، وَصِحَّتَکَ قَبْلَ سَقَمِک۔ (ابو نعیم ۱۴۸۔ ابن المبارک ۲)
(٣٥٤٦٠) حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی سے فرمایا : ” تم پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے قبل غنیمت سمجھو : اپنی زندگی کو موت سے پہلے، اور اپنی فراغت کو اپنی مشغولیت سے پہلے، اپنی تونگری کو اپنے فقر سے پہلے، اپنی جوانی کو اپنے بڑھاپے سے پہلے اور اپنی صحت کو اپنی بیماری سے پہلے۔ (غنیمت جانو)