(۳۵۵۶۵) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ زُہَیْرٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی بَکْرَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَیُّ النَّاسِ أَفْضَلُ ، قَالَ : مَنْ طَالَ عُمُرُہُ وَحَسُنَ عَمَلُہُ ، قَالَ : أَیُّ النَّاسِ شَرٌّ ، قَالَ : مَنْ طَالَ عُمُرُہُ وَسَائَ عَمَلُہُ۔ (ترمذی ۲۳۳۰۔ احمد ۴۸)
(٣٥٥٦٥) حضرت عبدالرحمن بن ابی بکرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک آدمی آیا اور اس نے کہا : لوگوں میں سے کون سب سے افضل ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب میں فرمایا : ” جس کی عمر لمبی ہو اور اس کا عمل اچھا ہو۔ سائل نے پوچھا : لوگوں میں سے سب سے برا کون ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس کی عمر لمبی ہو اور اس کے عمل برے ہوں۔