(۳۵۵۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ ، قَالَ : رَافَقْت أَبَا بَکْرٍ وَکَانَ لَہُ کِسَائٌ فَدَکیٌّ یُخِلُّہُ عَلَیْہِ إذَا رَکِبَ ، وَنَلْبَسُہُ أَنَا وَہُوَ إذَا نَزَلْنَا وَہُوَ الْکِسَائُ الَّذِی عَیَّرَتْہُ بِہِ ہَوَازِنُ ، فَقَالُوا : أَذَا الْخِلاَلِ نُبَایِعُ بَعْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
(٣٥٥٧٥) حضرت رافع بن ابی رافع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر کے ساتھ مرافقت کی اور ان کے پاس مقام فدک کی ایک چادر تھی جس کو آپ سوار ہو کر سمیٹ لیتے تھے اور جب ہم اترتے تو ہم اس کو پہن لیتے۔ یہ وہی چادر ہے جس کا طعنہ، حضرت ابوبکر (رض) کو قبیلہ ہوازن نے دیا تھا۔ اور انھوں نے کہا کیا ہم اس چادر والے کی جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد بیعت کریں ؟ “