(۳۵۹۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ الثَّقَفِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : {وَنَادَی أَصْحَابُ النَّارِ أَصْحَابَ الْجَنَّۃِ أَنْ أَفِیضُوا عَلَیْنَا مِنَ الْمَائِ} الآیَۃُ ، قَالَ : یُنَادِی الرَّجُلُ أَخَاہُ ، وَیُنَادِی الرَّجُل الرَّجُلَ فَیَقُولُ : إنِّی قَدِ احْتَرَقْت فَأَفِضْ عَلَیَّ مِنَ الْمَائِ ، قَالَ : فَیُقَالُ لہ : أَجِبْہُ ، فَیَقُولُ : إنَّ اللَّہَ حرَّمَہُمَا عَلَی الْکَافِرِینَ۔
(٣٥٩١٨) حضرت ابن عباس (رض) سے { وَنَادَی أَصْحَابُ النَّارِ أَصْحَابَ الْجَنَّۃِ أَنْ أَفِیضُوا عَلَیْنَا مِنَ الْمَائِ } کے بارے میں روایت ہے۔ آپ (رض) نے فرمایا : آدمی اپنے بھائی کو آواز دے گا اور آدمی، آدمی کو آواز دے گا۔ آدمی کہے گا میں تو جل گیا ہوں۔ پس تم مجھ پر پانی بہاؤ۔ راوی کہتے ہیں اس آدمی سے کہا جائے گا تم اس کو جواب دو ۔ وہ کہے گا : إنَّ اللَّہَ حرَّمَہُمَا عَلَی الْکَافِرِینَ ۔