hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36660

.

ابن أبي شيبة

36660
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۶۶۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِی ثَامِرٍ وَکَانَ رَجُلاً عَابِدًا مِمَّنْ یَغْدُو إِلَی الْمَسْجِدِ فَرَأَی فِی الْمَنَامِ کَأَنَّ النَّاسَ قَدْ عُرِضُوا عَلَی اللہِ فَجِیئَ بِامْرَأَۃٍ عَلَیْہَا ثِیَابٌ رِقَاقٌ ، فَجَائَتْ رِیحٌ فَکَشَفْت ثِیَابَہَا ، فَأَعْرَضَ اللَّہُ عنہا ، وَقَالَ : اذْہَبُوا بِہَا إِلَی النَّارِ ، فَإِنَّہَا کَانَتْ مِنَ الْمُتَبَرِّجَاتِ حَتَّی انْتَہَی الأَمْرُ إلَیَّ ، فَقَالَ : دَعُوہُ فَإِنَّہُ کَانَ یُؤَدِّی حَقَّ الْجُمُعَۃِ۔
(٣٦٦٦١) حضرت ابوثامر سے مروی ہے جو کہ ایک عابد انسان تھے اور مسجد کو صبح سویرے چلے جایا کرتے تھے کہ انھوں نے خواب میں دیکھا کہ گویا لوگوں کو اللہ جل شانہ کے روبرو پیش کیا جارہا ہے۔ پس ایک عورت لائی گئی جس پر بہت باریک کپڑے تھے اچانک ہوا چلی اور اس کے کپڑے کھل گئے تو اللہ تعالیٰ نے اس سے روگردانی کرلی اور حکم دیا کہ اس کو جہنم میں لے جاؤ۔ کیونکہ یہ زینت کرنے والوں میں سے تھی یہاں تک کہ میری باری آئی تو اللہ جل شانہ نے فرمایا کہ اس کو چھوڑ دو کیونکہ یہ شخص جمعہ کا حق ادا کرتا تھا۔