(۳۷۲۸۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ ، یَقُولُ : سَقَطَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ شِقُّہُ الأَیْمَنُ ، فَدَخَلْنَا عَلَیْہِ نَعُودُہُ ، فَحَضَرَتِ الصَّلاَۃُ ، فَصَلَّی بِنَا قَاعِدًا ، فَصَلَّیْنَا وَرَائَہُ قُعُودًا ، فَلَمَّا قَضَی الصَّلاَۃَ ، قَالَ : إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِیُؤْتَمَّ بِہِ ، فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا ، وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا ، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا ، وَإِذَا قَالَ : سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، فَقُولُوا : اللَّہُمَّ رَبَّنَا وَلَک الْحَمْدُ ، وَإِنْ صَلَّی قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعُونَ۔
(٣٧٢٨٧) حضرت زہری سے منقول ہے کہ میں نے انس بن مالک کو کہتے ہوئے سُنا کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھوڑے سے گرپڑے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دائیں جانب میں رگڑ آگئی۔ ہم آپ کی عیادت کے لیے آپ کے پاس حاضر ہوئے اس دوران نماز کا وقت آگیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں بیٹھ کر نماز پڑھائی اور ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتدا میں بیٹھ کر نماز پڑھی۔
پس جب نماز پوری ہوگئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ۔ امام اس لیے متعین کیا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتدا کی جائے۔ پس جب امام تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو۔ اور جب رکوع کرے تو تم رکوع کرو۔ اور جب امام سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو۔ اور جب امام سر اٹھائے تو تم سر اٹھاؤ۔ اور جب امام سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہے تو تم اللَّہُمَّ رَبَّنَا وَلَک الْحَمْدُ کہو۔ اور اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔