(۳۷۷۵۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : کَانَ أَوَّلُ مَنْ أَفْشَی الْقُرْآنَ بِمَکَّۃَ مِنْ فِی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ ، وَأَوَّلُ مَنْ بَنَی مَسْجِدًا یُصَلَّی فِیہِ عَمَّارُ بْنُ یَاسِرٍ ، وَأَوَّلُ مَنْ أَذَّنَ بِلاَلٌ ، وَأَوَّلُ مَنْ رَمَی بِسَہْمٍ فِی سَبِیلِ اللہِ سَعْدُ بْنُ مَالِکَ ، وَأَوَّلُ مَنْ قُتِلَ مِنَ الْمُسْلِمِینَ مِہْجَعٌ ، وَأَوَّلُ مَنْ عَدَا بِہِ فَرَسُہُ فِی سَبِیلِ اللہِ الْمِقْدَادُ ، وَأَوَّلُ حَیٍّ أَدَّی الصَّدَقَۃَ مِنْ قِبَلِ أَنْفُسِہِمْ بَنُو عُذْرَۃَ ، وَأَوَّلُ حَیٍّ أُلِّفُوا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جُہَیْنَۃُ۔
(٣٧٧٥٨) حضرت قاسم بن عبد الرحمن سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے منہ مبارک سے سب سے پہلے جس نے مکہ میں قرآن پھیلایا وہ حضرت عبداللہ بن مسعود تھے۔ اور سب سے پہلے جس نے مسجد بنائی جس میں نماز پڑھی گئی وہ عمار بن یاسر تھے۔ اور سب سے پہلے جس نے اذان دی وہ حضرت بلال تھے۔ اور سب سے پہلے جس نے راہ خدا میں تیر پھینکا وہ سعد بن مالک تھے۔ اور سب سے پہلے مسلمانوں میں سے جس کو قتل کیا گیا وہ حضرت مہجع تھے۔ اور سب سے پہلے جس شخص نے راہ خدا میں اپنا گھوڑا دوڑایا ہے وہ حضرت مقداد تھے۔ اور سب سے پہلے جس قبیلہ نے اپنی جانوں کی طرف سے صدقہ دیا وہ بنو عذرہ تھا۔ اور سب سے پہلے جو قبیلہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مؤلَّف (ساتھ ملا) ہوا وہ جہینہ تھا۔