hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 37907

.

ابن أبي شيبة

37907
Ibn Abi Shaybah
(۳۷۹۰۸) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا لَیْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ ، أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ أَخْبَرَہُ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَجْمَعُ بَیْنَ الرَّجُلَیْنِ مِنْ قَتْلَی أُحُدٍ فِی الثَّوْبِ الْوَاحِدِ ، ثُمَّ یَقُولُ : أَیُّہُمْ أَکْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ ؟ فَإِذَا أُشِیرَ لَہُ إِلَی أَحَدِہِمَا ، قَدَّمَہُ فِی اللَّحْدِ ، وَقَالَ : أَنَا شَہِیدٌ عَلَی ہَؤُلاَئِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، وَأَمَرَ بِدَفْنِہِمْ بِدِمَائِہِمْ ، وَلَمْ یُصَلِّ عَلَیْہِمْ وَلَمْ یُغَسَّلُوا۔
(٣٧٩٠٨) حضرت جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) احد کے مقتولین میں سے دو دو آدمیوں کو ایک کپڑے میں اکٹھا کرتے تھے ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پوچھتے۔ ان میں سے قرآن مجید کو زیادہ جاننے والا کون ہے ؟ پس جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان میں سے ایک کی طرف اشارہ کیا جاتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو قبر میں پہلے اتارتے اور فرماتے۔ میں ان لوگوں پر قیامت کے دن گواہ ہوں گا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مقتولین کو ان کے خون سمیت دفن کرنے کا حکم دیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان پر جنازہ بھی نہیں پڑھایا اور انھیں غسل بھی نہیں دیا گیا۔