(۳۸۰۴۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ خَیْبَرَ ذَبَحَ النَّاسُ الْحُمُرَ ، فَأَغْلُوا بِہَا الْقُدُورَ ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَبَا طَلْحَۃَ ، فَنَادَی : إِنَّ اللَّہَ وَرَسُولَہُ یَنْہَیَانِکُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَہْلِیَّۃِ ، فَإِنَّہَا رِجْسٌ ، فَکُفِئَتِ الْقُدُورُ۔
(٣٨٠٤٤) حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ خیبر کے دن لوگوں نے گدھوں کو ذبح کیا اور ان کو ہانڈیوں میں ڈال کر جوش دیا جا رہا تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابو طلحہ کو حکم دیا اور انھوں نے یہ منادی کی۔ ” بیشک اللہ اور اس کے رسول نے تمہیں پالتو گدھوں کے گوشت سے منع کردیا ہے۔ کیونکہ یہ نجس ہیں۔ “ پس (یہ سنتے ہی) ہانڈیاں الٹا دی گئیں۔