hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38148

.

ابن أبي شيبة

38148
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۱۴۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عُتَیْبَۃَ ، قَالَ : لَمَّا فَرَّ النَّاسُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ حُنَیْنٍ ، جَعَلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، یَقُولُ : أَنَا النَّبِیُّ لاَ کَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ قَالَ : فَلَمْ یَبْقَ مَعَہُ إِلاَّ أَرْبَعَۃٌ : ثَلاَثَۃٌ مِنْ بَنِی ہَاشِمٍ ، وَرَجُلٌ مِنْ غَیْرِہِمْ : عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ وَالْعَبَّاسُ وَہُمَا بَیْنَ یَدَیْہِ ، وَأَبُو سُفْیَانَ بْنُ الْحَارِثِ آخِذٌ بِالْعَنَانِ ، وَابْنُ مَسْعُودٍ مِنْ جَانِبِہِ الأَیْسَرِ ، قَالَ : فَلَیْسَ یُقْبِلُ نَحْوَہُ أَحَدٌ إِلاَّ قُتِلَ ، وَالْمُشْرِکُونَ حَوْلَہُ صَرْعَی بِحِسَابِ الإِکْلِیلِ۔
(٣٨١٤٩) حضرت حکم بن عتیبہ روایت کرتے ہیں کہ جب غزوہ حنین کے دن بہت سے لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے بھاگ گئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :
” میں جھوٹا نبی نہیں ہوں میں تو عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔ “
راوی کہتے ہیں : پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صرف چار آدمی رہ گئے۔ تین آدمی بنو ہاشم میں سے تھے اور ایک آدمی ان کے سوا تھا۔ حضرت علی بن ابی طالب اور حضرت عباس ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے تھے اور حضرت ابو سفیان، (آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خچر کی) لگام پکڑے ہوئے تھے۔ اور ابن مسعود آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بائیں جانب تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف جو کافر بھی بڑھتا تھا وہ قتل کردیا جاتا تھا۔ مشرکین آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گرد قتل ہوئے پڑے تھے۔