(۳۸۱۷۷) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُمْ شَکُّوا فِی قَبْرِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَیْنَ یَدْفِنُونَہُ ؟ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ : سَمِعْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، یَقُولُ : إِنَّ النَّبِیَّ لاَ یُحَوَّلُ عَنْ مَکَانِہِ ، وَیُدْفَنُ حَیْثُ یَمُوتُ ، فَنَحَّوْا فِرَاشَہُ ، فَحَفَرُوا لَہُ مَوْضِعَ فِرَاشِہِ۔ (ترمذی ۱۰۱۸۔ ابن ماجہ ۱۶۲۸)
(٣٨١٧٧) حضرت ابن جریج اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ صحابہ کرام کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر کے متعلق تردد ہوا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کہاں دفن کریں ؟ حضرت ابوبکر نے فرمایا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سُنا تھا کہ ” نبی کو اس کی جگہ سے نہیں ہٹایا جاتا اور جہاں وہ فوت ہوتا ہے وہیں دفن کیا جاتا ہے “ چنانچہ صحابہ کرام نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بستر ایک طرف کردیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بستر والی جگہ پر آپ کی قبر کھودی گئی۔