hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38221

.

ابن أبي شيبة

38221
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۲۲۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَۃَ ، قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا ، وَابْنُ عَبَّاسٍ عَلَی عُمَرَ بَعْدَ مَا طُعَنْ ، وَقَدْ أُغْمِیَ عَلَیْہِ ، فَقُلْنَا : لاَ یَنْتَبِہُ لِشَیْئٍ أَفْرَغَ لَہُ مِنَ الصَّلاَۃِ، فَقُلْنَا: الصَّلاَۃُ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، فَانْتَبَہَ ، وَقَالَ: الصَّلاَۃُ ، وَلاَ حَظَّ فِی الإِسْلاَمِ لامْرِئٍ تَرَکَ الصَّلاَۃَ، فَصَلَّی وَإِنَّ جُرْحَہُ لَیَثْعَبُ دَمًا۔
(٣٨٢٢٢) حضرت مسور بن مخرمہ سے روایت ہے کہ میں اور ابن عباس ، حضرت عمر پر حملہ ہونے کے بعد جبکہ ان پر بےہوشی طاری تھی۔ داخل ہوئے۔ تو ہم نے کہا۔ ان کو نماز سے زیادہ گھبراہٹ میں ڈالنے والی کسی چیز سے نہیں بیدار کیا جاسکے گا۔ چنانچہ ہم نے کہا۔ اے امیر المؤمنین ! نماز ! پس حضرت عمر متنبہ ہوئے اور فرمایا : نماز ! ایسے آدمی کا اسلام میں کوئی حصہ نہیں جو نماز کو چھوڑ دے۔ پھر حضرت عمر نے اس حالت میں نماز پڑھی کہ ان کے زخموں سے خون بہہ رہا تھا۔