hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38345

.

ابن أبي شيبة

38345
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۳۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : لَمَّا بَعَثَ عُثْمَانُ إلَیْہِ یَأْمُرُہُ بِالْخُرُوجِ إِلَی الْمَدِینَۃِ اجْتَمَعَ النَّاسُ إلَیْہِ ، فَقَالُوا لَہُ : أَقِمْ لاَ تَخْرُجْ ، فَنَحْنُ نَمْنَعُک ، لاَ یَصِلُ إلَیْک مِنْہُ شَیْئٌ تَکْرَہُہُ ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : إِنَّہَا سَتَکُونُ أُمُورٌ وَفِتَنٌ ، لاَ أُحِبُّ أَنْ أَکُونَ أَنَا أَوَّلَ مَنْ فَتَحَہَا وَلَہُ عَلَیَّ طَاعَۃٌ ، قَالَ : فَرَدَّ النَّاسَ وَخَرَجَ إلَیْہِ۔
(٣٨٣٤٦) حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ جب حضرت عثمان نے ان کو مدینہ کی طرف نکلنے کا حکم دیا لوگ آپ کے پاس جمع ہوگئے اور ان سے کہا ! آپ رکیے ہم آپ کی حفاظت کریں گے اور آپ کو کوئی ناپسندیدہ امر نہیں پہنچے گا حضرت عبداللہ نے فرمایا بلاشبہ عنقریب کچھ امور اور فتنے ہوں گے میں یہ پسند نہیں کرتا کہ میں ان کو کھولنے والوں میں سے پہلا ہوجاؤں ان کے لیے مجھ پر اطاعت کا حق ہے راوی فرماتے ہیں انھوں نے لوگوں کو واپس کردیا اور حضرت عثمان کے حکم کے مطابق نکل گئے۔