hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 38346

.

ابن أبي شيبة

38346
Ibn Abi Shaybah
(۳۸۳۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ یُسَیْرِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : شَیَّعْنَا ابْنَ مَسْعُودٍ حِینَ خَرَجَ ، فَنَزَلَ فِی طَرِیقِ الْقَادِسِیَّۃِ فَدَخَلَ بُسْتَانًا ، فَقَضَی الْحَاجَۃَ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ عَلَی جَوْرَبَیْہِ ، ثُمَّ خَرَجَ ، وَإِنَّ لِحْیَتَہُ لَیَقْطُرُ مِنْہَا الْمَائُ ، فَقُلْنَا لَہُ : اعْہَدْ إلَیْنَا فَإِنَّ النَّاسَ قَدْ وَقَعُوا فِی الْفِتَنِ وَلاَ نَدْرِی ہَلْ نَلْقَاک أَمْ لاَ قَالَ : اتَّقُوا اللَّہَ وَاصْبِرُوا حَتَّی یَسْتَرِیحَ بَرٌّ ، أَوْ یُسْتَرَاحَ مِنْ فَاجِرٍ ، وَعَلَیْکُمْ بِالْجَمَاعَۃِ فَإِنَّ اللَّہَ لاَ یَجْمَعُ أُمَّۃَ مُحَمَّدٍ عَلَی ضَلاَلَۃٍ۔
(٣٨٣٤٧) حضرت یسیر بن عمرو سے روایت ہے انھوں نے فرمایا ہم حضرت ابن مسعود کے ہم نوا تھے جب وہ نکلے پس وہ قادسیہ کے راستے میں اترے پس داخل ہوئے باغ میں قضاء حاجت کی پھر وضو فرمایا اور اپنی جرابوں پر مسح کیا پھر نکلے اس حال میں کہ پانی کے قطرات ان کی داڑھی سے سے ٹپک رہے تھے ہم نے ان سے عرض کیا ہمیں نصیحت کریں کیونکہ لوگ فتنوں میں پڑگئے ہیں اور ہمیں معلوم نہیں ہم آپ سے ملیں گے یا نہیں انھوں نے ارشاد فرمایا اللہ سے ڈرو اور صبر کرو یہاں تک کہ نیک آدمی راحت پائے یا فاسق فاجر سے راحت پالی جائے اور لازم ہے تم پر جماعت بلاشبہ اللہ تعالیٰ امت محمد کو گمراہی پر جمع نہیں کریں گے۔