hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11713

.

كنز العمال

11713
Kanz al-Ummal
11713- عن محمد بن هلال قال: حدثني أبي عن جدتي أنها كانت تدخل على عثمان ففقدها يوما، فقال لأهله: ما لي لا أرى فلانة؟ قالت امرأته ولدت الليلة غلاما، قالت: فأرسل إلي بخمسين درهما وشقيقة سنبلانية ثم قال: هذا عطاء ابنك، وهذه كسوته، فإذا مرت سنة رفعناه إلى مائة. "أبو عبيد في الأموال كر".
11709 ۔۔۔ محمد بن ھلال کہتے ہیں کہ مجھ سے میرے والد نے میری دادی کے حوالے سے بیان کیا کہ وہ حضرت عثمان (رض) کے پاس جایا کرتی تھیں، ایک دن حضرت عثمان (رض) نے ان کو موجود نہ پایا تو پوچھا کہ آج فلاں فلاں خاتون نہیں آئی ؟ ان کی اھلیہ نے عرض کیا کہ اس کے ہاں آج ایک لڑکا پیدا ہوا ہے، پھر فرماتی ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے میرے پاس پچاس درھم اور سنبلانیہ کا ٹکڑا بھیجا، پھر فرمایا کہ یہ تیرے بیٹے کا وظیفہ ہے اور یہ اس کالباس ہے، سو جب ایک سال گزر گیا تو ہمارا وظیفہ سو تک ہوگیا “۔ (ابوعبید فی الاموال)
فائدہ۔۔۔ ابو اسحق فرماتے ہیں کہ ان کے داداخیار حضرت عثمان (رض) کے پاس سے گزر ےتوحضرت عثمان (رض) نے دریافت فرمایا اے بزرگ آپ کے پاس کتنا مال ہے ؟ تو انھوں نے عرض کیا کہ میرے پاس اتنااتنا مال ہے، تو حضرت عثمان (رض) نے پانچ صحابہ کرام (رض) کو زمین عطا فرمائی تھی، حضرت سعد، حضرت زبیر، حضرت ابن مسعود (رض)، حضرت اسامہ بن زید اور حضرت خباب بن ارت کو۔ چنانچہ حضرت ابن مسعود (رض) اور حضرت سعد (رض) اپنی زمین ثلث کے بدلے دیا کرتے تھے “۔ (مصنف عبدالرزاق، ابوعبید، متفق علیہ)