12768- "مسند عمر رضي الله عنه" عن جابر بن عبد الله عن عمر بن الخطاب قال ولا أراه إلا قد رفعه، أنه حكم في الضبع يصيبه المحرم شاة، وفي الأرنب عناق، وفي اليربوع جفرة1 وفي الظبي كبش. "مالك والشافعي عب ش وأبو عبيد في الغريب ع عد وابن مردويه هق - ورجاله ثقات - قال "ق" - والصيحح وقفه - ط"
12768 (مسند عمر (رض)) جابر بن عبداللہ (رض) سے مروی ہے، وہ حضرت عمر بن خطاب (رض) سے روایت کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ انھوں نے اس کو مرفوعاً (بواسطہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے) بیان کیا کہ انھوں نے بجو میں جس کو محرم مار دے تو ایک بکری کا فیصلہ فرمایا ۔ اور خرگوش میں بکری کا بچہ (سال سے کم والا) اور جنگلی چوہے میں چوتھے ماہ کا بکری کا بچہ ، اور ہرن میں مینڈھا۔
مالک ، الشافعی، مصنف عبدالرزاق، ابن ابی شیبہ، ابوعبید فی الغریب، مسند ابی یعلی، الکامل لا بن عدی، ابن مردویہ، السنن للبیہقی رجالہ ثقات، والصحیح وقفہ، ابوداؤد۔
امام بیہقیں نے اس کو صحیح حدیث قرار دیا ہے لیکن موقوف ہونا فرمایا ہے۔