hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 12815

.

كنز العمال

12815
Kanz al-Ummal
12815- مالك أنه بلغه أن عمر بن الخطاب وعلي بن أبي طالب وأبا هريرة سئلوا عن رجل أصاب أهله وهو محرم؟ فقالوا: ينفذان لوجههما حتى يقضيا حجهما، ثم عليهم الحج من قابل والهدي، وقال علي بن أبي طالب رضي الله عنه: فإذا أهلا بالحج عام قابل تفرقا حتى يقضيا حجهما
12815 امام مالک (رح) فرماتے ہیں ان کو یہ خبر پہنچی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) حضرت علی بن ابی طالب (رض) اور حضرت ابوہریرہ (رض) سے سوال کیا گیا ایک آدمی حالت احرام میں اپنی گھر والی کے ساتھ مرتکب ہو بیٹھا تو اس کا کیا حکم ہے ؟ تو ان حضرات (رض) نے ارشاد فرمایا : اپنے اعمال حج کرتے رہیں حتیٰ کہ حج پورا ہوجائے پھر ان پر آئندہ سال حج ہے اور ساتھ ہی ہدی کا جانور لانا بھی۔ اور حضرت علی (رض) نے یہ بھی فرمایا کہ آئندہ سال حج کے موقع پر دونوں جدا جدا رہیں جب تک کہ حج نہ پورا کرلیں۔ موطا امام مالک کتاب الحج باب الھدی