hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14396

.

كنز العمال

14396
Kanz al-Ummal
14396- عن عرباض بن سارية قال: خرج علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما فقام ووعظ الناس ورغبهم وحذرهم وقال ما شاء الله أن يقول، ثم قال: اعبدوا الله ولا تشركوا به شيئا وأطيعوا من ولاه الله أمركم ولا تنازعوا الأمر أهله وإن كان عبدا أسود. "ابن جرير طب ك".
14396 عرباض بن ساریۃ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے اور کھڑے ہوگئے۔ پھر لوگوں کو وعظ فرمایا۔ ترغیب وترہیب کی اور جو اللہ نے چاہا فرمایا پھر ارشاد فرمایا : اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، جن لوگوں کو اللہ نے تمہارا امیر بنایا ہے ان کی اطاعت کرتے رہو اہل حکومت سے نزاع نہ کرو خواہ تمہارا امیر کالا حبشی غلام ہو۔ ابن جریر، الکبیر للطبرانی، مستدرک الحاکم