14397- عن حفص بن غياثعن عثمان بن قيس الكندي عن أبيه عن عدي بن حاتم قال: قلنا يا رسول الله لا نسألك عن طاعة من اتقى وأصلح ولكن من جعل، وجعل يذكر السيء فقال: اتقوا الله واسمعوا وأطيعوا. "كر"
14397 عن حفص بن غیاث عن عثمان بن قیش الکندی عن ابیہ عن عدی بن حاتم کی سند سے مروی ہے حضرت عدی (رض) فرماتے ہیں کہ ہم اصحاب رسول نے عرض کیا : یارسول اللہ ! ہم ایسے حاکموں کی اطاعت کے متعلق سوال نہیں کرتے جو صاحب تقویٰ ہیں اور صلح ج وہیں بلکہ ایسے حکمران جو ایسی ایسی بری صفات کے حامل ہیں ان کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ چنانچہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ سے ڈرتے رہو۔ سنتے رہو اور اطاعت کرتے رہو (خواہ کیسے حکمران ہوں) ۔ ابن عساکر
کلام : امام ہیثمی (رح) نے مجمع الزوائد میں 221/5 پر اس کی تخریج فرمائی اور فرمایا کہ اما طبرانی نے اس کو روایت کیا ہے اور سا میں عثمان بن قیس ضعیف راوی ہے۔