17619- عن أبي ثعلبة الخشني قال: "كان الناس إذا نزلوا مع النبي صلى الله عليه وسلم تفرقوا في الشعاب والأودية، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: إن تفرقكم في هذه الشعاب والأودية إنما ذلكم من الشيطان. فلم ينزلوا بعد ذلك منزلا إلا انضم بعضهم إلى بعض حتى لو بسط عليهم ثوب لوسعهم". "كر" مر برقم [17570] .
17619 ابوثعلبۃ الخشنی سے مروی ہے کہ لوگ جب سفر کے دوران نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کہیں اترتے تو وادیوں اور گھاٹیوں میں پھیل جاتے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (ایک مرتبہ) فرمایا : تمہارا وادیوں اور گھاٹیوں میں (ادھر ادھر) پھیل جانا شیطان کی طرف سے ہے۔ پھر اس کے بعد لوگ جب بھی کسی پڑاؤ پر اترتے اس طرح ایک دوسرے کے ساتھ مل مل کر بیٹھتے کہ اگر ایک کپڑا ان پر ڈالا جاتا تو سب کو چھا جاتا تھا۔ ابن عساکر 17570 ۔