hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 17620

.

كنز العمال

17620
Kanz al-Ummal
17620- عن عبد الله بن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم عن محمد ابن أسلم بن بجرة أخي بني الحارث بن الخزرج وكان شيخا كبيرا قد حدث نفسه قال: "إن كان ليدخل المدينة فيقضي حاجته بالسوق ثم يرجع إلى أهله فإذا وضع رداءه ذكر أنه لم يصل في مسجد رسول الله صلى الله عليه وسلم فيقول: والله ما صليت في مسجد رسول الله صلى الله عليه وسلم ركعتين فإنه قد قال لنا: " من هبط منكم هذه القرية فلا يرجعن إلى أهله حتى يركع في هذا المسجد ركعتين" ثم يأخذ رداءه فيرجع إلى المدينة حتى يركع في مسجد رسول الله صلى الله عليه وسلم ركعتين ثم يرجع إلى أهله". "الحسن بن سفيان وأبو نعيم في المعرفة".
17620 عبداللہ بن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم روایت کرتے ہیں کہ بنی الحارث بن خزرج کے ایک بوڑھے محمد بن اسلم بن بجرہ کے دل میں خیال ہوا کہ مدینے جاکر بازار سے اپنی ضرورت کا سامان لایا جائے۔ چنانچہ وہ مدینہ گیا اور بازار سے اپنا سامان لیا اور پھر گھر آگیا۔ جب اس نے چادر اتاری تو اس کو یاد آیا کہ اس نے مسجد نبوی میں نماز نہیں پڑھی اور یونہی واپس آگیا ہے۔ بولا : اللہ کی قسم ! میں نے مسجد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں دو رکعتیں نفل بھی نہیں پڑھیں حالانکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا : تم میں سے جو اس (مدینے کی) بستی میں اترے وہ واپس اپنے گھر نہ جائے جب تک اس مسجد میں دو رکعت نماز نہ پڑھ لے۔
چنانچہ اس نے دوبارہ چادر اٹھائی اور مدینہ گیا اور مسجد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں دو رکعتیں پڑھ کر پھر واپس اپنے گھر آگیا۔ الحسن بن سفیان و ابونعیم فی المعرفۃ