hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 18737

.

كنز العمال

18737
Kanz al-Ummal
18737- عن عائشة أن أبا بكر أقبل على فرس من مسكنه بالسنح حتى نزل فدخل المسجد، فلم يكلم الناس حتى دخل على عائشة، فتيمم رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو مسجى ببرد حبرة فكشف عن وجهه وأكب عليه فقبله وبكى، ثم قال: بأبي أنت والله لا يجمع الله عليك موتتين أبدا أما الموتة التي كتب الله عليك فقد متها. "خ وابن سعد هق".
18737 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) سے مروی ہے کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) مقام سخ میں اپنی رہائش گاہ سے اپنے گھوڑے پر سوار ہو کر مسجد آئے ۔ اور کسی سے بات چیت کیے بغیر (حجرہ میں) حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کے پاس پہنچے اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف بڑھے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یمنی چادر اوڑھے ہوئے (موت کی نیند سو رہے) تھے ۔ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے آپ کے چہرے سے کپڑا ہٹایا ، آپ پر جھکے ، آپ کو بوسہ دیا اور رونے لگے پھر فرمایا : میرا باپ آپ پر فدا ہو ، اللہ کی قسم ! اللہ پاک آپ پر دو موتیں کبھی جمع نہیں کرے گا اور ایک موت جو اللہ نے آپ کے لیے لکھ دی تھی وہ آپ نے پالی ہے۔ (بخاری ، ابن سعد، السنن للبیہقی)