hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 18820

.

كنز العمال

18820
Kanz al-Ummal
18820- عن أنس قال: لما ثقل رسول الله صلى الله عليه وسلم جعل يبسط رجلا ويقبض أخرى ويبسط يدا ويقبض أخرى، قالت فاطمة: يا كرباه لكربك يا أبتاه، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أي بنية لا كرب على أبيك بعد اليوم، فلما توفي قالت: يا أبتاه أجاب ربا دعاه، يا أبتاه إلى جبريل أنعاه، يا أبتاه من ربه ما أدناه، يا أبتاه جنة الفردوس مأواه، فلما دفناه قالت لي فاطمة: يا أنس كيف طابت أنفسكم أن تحثوا على رسول الله صلى الله عليه وسلم التراب؟. "ع كر".
18820 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) سے مروی ہے جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کافی بیمار ہوگئے تو تکلیف کی شدت سے کبھی ایک ٹانگ اکٹھی کرلیتے اور دوسری کھول دیتے اور کبھی ایک کھولتے اور دوسری اکٹھی کرلیتے (اس طرح آپ کی تکلیف کی شدت کا احساس ہوتا تھا) اس طرح کبھی ایک مٹھی کھولتے دوسری بند کرتے اور کبھی دوسری کھولتے اور پہلی بند کرلیتے ۔ تب فاطمہ (رض) نے فرمایا : ہائے بابا کی تکلیف ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے بیٹی آج کے بعد تمہارے باپ پر کوئی تکلیف نہ ہوگی ، پھر جب آپ کی روح پرواز کرگئی تو حضرت فاطمہ (رض) بولیں ہائے بابا کو رب نے بلا لیا اور بابا نے لبیک کہا ۔ ہائے بابا جبرائیل کے پاس چلے گئے ۔ ہائے بابا اپنے رب کے کس قدر قریب پہنچ گئے۔ ہائے بابا ! جنت الفردوس آپ کا ٹھکانا بن گیا ۔ حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں : جب ہم نے آپ کو دفن کرلیا تو فاطمہ (رض) مجھے بولیں : اے انس ! تمہارے دلوں نے کیسے گوارا کرلیا کہ تم اپنے ہاتھوں سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر مٹی ڈالو۔ (مسند ابی یعلی ، ابن عساکر)