hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 18821

.

كنز العمال

18821
Kanz al-Ummal
18821- عن أنس قال: آخر نظرة نظرتها إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم الإثنين كشف الستارة والناس خلف أبي بكر، فنظرت إلى وجهه كأنه ورقة مصحف، فأراد الناس أن يتحركوا فأشار إليهم أن اثبتوا وألقى السجف وتوفي آخر ذلك اليوم صلى الله عليه وسلم. "حم م".
18821 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) سے مروی ہے میں نے آخری نظر جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ڈالی وہ بروز پیر کو تھا جب لوگ ابوبکر کے پیچھے (نماز پڑھ رہے) تھے ۔ اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پردہ اٹھایا تھا ۔ تب میں نے آپ کو دیکھا تو گویا آپ کا چہرہ کتاب کا ورقہ ہے لوگوں نے حرکت میں آنے کا ارادہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اشارہ کیا کہ اپنی جگہ جمے رہو ۔ پھر آپ نے پردہ گرا دیا ۔ اسی دن کے آخر میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وفات پالی ۔ (مسند احمد ، مسلم)