20453- قد أمرتك على أصحابك، وأنت أصغرهم، فإذا أممت فأمهم بأضعفهم، فإن وراءك الكبير والصغير وذا الحاجة، وإذا كنت مصدقا1 فلا تأخذ الشافع2 وهي الماخض، ولا الربا3 ولا فحل الغنم، وحرزة4 الرجل، هو أحق بها منك، ولا تمس القرآن إلا وأنت طاهر، واعلم أن العمرة هي الحج الأصغر، وأن عمرة هي خير من الدنيا وما فيها، وحجة خير من عمرة. "طب عن عثمان بن أبي العاص".
20453 ۔۔۔ میں نے تجھے تیرے ساتھیوں پر امیر مقرر کیا ہے حالانکہ تو سب سے کم سن ہے۔ لہٰذا جب تو ان کی امامت کرے تو کمزور ترین شخص کا خیال کرکے نماز پڑھا۔ بیشک تیرے پیچھے بڑے بوڑھے ، بچے اور حاجت مند بھی ہیں۔ جب تو صدقات (زکوۃ وغیرہ) وصول کرے تو بچے والا جانور نہ لے ، جس میں حاملہ بھی شامل ہے۔ نہ زائد مال لے ، نہ بکرا (نر) لے اور کوئی بھی اپنے عمدہ مال کا زیادہ حقدار ہے اور قرآن کو بغیر طہارت کے نہ چھونا ، جان لے عمرہ چھوٹا حج ہے۔ اور عمرہ دنیا ومافیہا سے بہتر ہے۔ اور حج عمرہ سے بہتر ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، عن عثمان ابی العاص (رض))