hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 22290

.

كنز العمال

22290
Kanz al-Ummal
22290- "أيضا" صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم صلاة العصر فسلم في ركعتين فقام ذو اليدين فقال: "أقصرت الصلاة أم نسيت؟ " فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "كل ذلك لم يكن،" قال: "قد كان بعض ذلك يا رسول الله، فأقبل النبي صلى الله عليه وسلم على الناس،" فقال: " أصدق ذو اليدين؟ " قال: "نعم فأتم النبي صلى الله عليه وسلم ما بقي من الصلاة، ثم سجد سجدتين وهو جالس بعد التسليم". "عب م ن".
22290 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی نماز پڑھائی اور دو رکعتوں پر سلام پھیر دیا ، اتنے میں ذوالیدین (رض) اٹھے اور عرض کیا کیا نماز میں کمی کردی گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں ؟ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس میں سے کچھ بھی نہیں ہوا ۔ ذوالیدین (رض) نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کچھ نہ کچھ ہوا ہے۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر پوچھا : کیا ذوالیدین نے سچ کہا ؟ عرض کیا : جی ہاں ۔ پھر حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بقیہ نماز مکمل کی اور بیٹھے بیٹھے سلام کے بعد دو سجدے کیے ۔ (رواہ عبدالرزاق، مسلم ، والنسائی)