hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23535

.

كنز العمال

23535
Kanz al-Ummal
23535- عن مالك الدار قال: "أصاب الناس قحط في زمان عمر ابن الخطاب فجاء رجل إلى قبر النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله استسق الله تعالى لأمتك فإنهم قد هلكوا فأتاه رسول الله صلى الله عليه وسلم في المنام فقال: ائت عمر فأقرأه السلام وأخبره أنهم يسقون وقل له: عليك الكيس الكيس فأتاه الرجل فأخبره فبكى،" ثم قال: "يا رب لا آلو ما عجزت عنه". (ق في الدلائل) .
23535 ۔۔۔ مالک دار روایت نقل کرتے ہیں کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کے دور خلافت میں قحط پڑگیا جس سے لوگ کافی متاثر ہوئے ایک آدمی حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر مبارک پر آیا اور کہنے لگا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ تبارک وتعالیٰ سے اپنی امت کے لیے بارش طلب کیجئے بلاشبہ آپ کی امت ہلاکت کے دہانے پر پہنچ چکی ہے چنانچہ اس آدمی کو خواب میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زیارت ہوئی ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عمر (رض) کے پاس جاؤ اور انھیں میرا سلام کہو اور انھیں خبر دو کہ لوگوں پر بارش برسائی جائے گی اور ان سے کہو کہ عقلمندی کا دامن ہاتھ سے مت چھوڑو ، چنانچہ وہ آدمی سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کے پاس آیا اور سارا ماجرا سنایا سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) سن کر رو پڑے اور پھر فرمایا : اے میرے پروردگار جس کام کو بجا لانے سے میں عاجز نہ رہا اس میں کوتاہی نہیں کروں گا ۔ (رواہ البیہقی فی الدلائل)