hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23589

.

كنز العمال

23589
Kanz al-Ummal
23589- الصيام جنة فلا يرفث ولا يجهل، وإن امرؤ قاتله أو شاتمه فليقل إني صائم مرتين، والذي نفسي بيده لخلوف فم الصائم أطيب عند الله من ريح المسك يترك طعامه وشرابه وشهواته من أجلي، الصيام لي وأنا أجزي به والحسنة بعشر أمثالها. (حم خ عن أبي هريرة) .
23589 ۔۔۔ روزہ ڈھال ہے لہٰذا روزہ کی حالت میں نہ کوئی گناہ کی بات کی جائے اور نہ ہی جہالت کا مظاہرہ کیا جائے روزہ دار کے ساتھ اگر کوئی آدمی لڑائی کرے یا اسے کوئی گالی دے روزہ دار کہہ دے : میں روزہ میں ہوں قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے ہاں مشک کی خوشبو سے افضل ہے چنانچہ روزہ دار میری خاطر کھانا پینا اور دیگر خواہشات کو چھوڑتا ہے روزہ میرے لیے ہے میں خود اس کا بدلہ دوں گا اور نیکی دس گنا بڑھ جاتی ہے ، (رواہ الامام احمد بن حنبل والبخاری ، عن ابوہریرہ (رض))