hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23760

.

كنز العمال

23760
Kanz al-Ummal
23760- الصوم يوم تصومون، والفطر يوم تفطرون، والأضحى يوم تضحون. (ت ن عن أبي هريرة) .
23760 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ اس دن تمہارا روزہ ہے جس دن تم سب روزہ رکھو اور اس دن تمہاری عید الفطر ہے جس دن تم سب افطار کرلو اور اس دن تمہاری عید الاضحی ہے جس دن تم سب قربانی کرلو ۔ (رواہ الترمذی والنسائی عن ابوہریرہ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جس دن جماعت مسلمین روزہ رکھے تم بھی روزہ رکھو جس دن جماعت مسلمین افطار کرے تم بھی افطار کرلو ، اگر کوئی الگ سے روزہ رکھے یا افطار کرے جب کہ جماعت مسلمین نے روزہ نہ رکھا ہو یا افطار نہ کیا ہو تو اس ایک فرد کا شذوذ کسی معنی میں نہیں ۔ لہٰذا روزہ وافطار اور قربانی جماعت کے ساتھ ہو۔