23805- "أرأيت لو كان على أحدكم دين فقضاه الدرهم والدرهمين حتى يقضيه هل كان ذلك قضاء دينه؟ " قالوا: "نعم،" قال: "فذاك نحوه".
23805 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ مجھے بتاؤ اگر تم میں سے کسی ایک پر قرضہ ہو جسے وہ ایک دو ، دو درہم کر کے چکاتا رہے کیا اس طرح سے اس کا قرض ادا ہوجائے گا ؟ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا : جی ہاں ، فرمایا : قضاء روزہ کی مثال بھی اس طرح سے ہے۔ (رواہ الدارقطنی عن جابر (رض)) ایک مرتبہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کسی نے ماہ رمضان کی تقطیع کے بارے میں پوچھا راوی کہتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہی فرمایا۔ مرواہ ابن ابی شیبۃ ، والدارقطنی ، والبیہقی عن ابی المنکررر وقال ابنالمنکرر بلغنی وقال الدارقطنی اسنادہ حسن الاانہ مرسل وھو اصلح من الموصول ورواہ البیہقی عن صالح بن کیسان)