24019- "من مشى في حاجة أخيه وبلغ فيها كان خيرا من اعتكاف عشرين سنة، ومن اعتكف يوما ابتغاء وجه الله عز وجل جعل الله بينه وبين النار ثلاثة خنادق أبعد مما بين الخافقين". (طب ك هق وضعفه، والخطيب وقال: "غريب عن ابن عباس") .
24019 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص اپنے کسی مسلمان بھائی کے کام کے لیے چلتا ہے اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے اس کا یہ عمل بیس (20) سالوں کے اعتکاف سے افضل ہے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے ایک دن کا اعتکاف کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے اور جہنم کے درمیان تین خندقوں کو آڑ بنادیں گے جن کے مسافت زمین آسمان کی درمیانی مسافت سے بھی زیادہ چوڑی ہوگی ۔ مرواہ الطبرانی والحاکم والبیہقی فی السنن وضعفۃ والخطیب وقال غریب عن ابن عباس (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ۔