24425 (مسند بديل بن ورقاء) قال أبو نعيم : حدثنا أحمد بن يوسف بن خلاد ، ثنا الحسن بن علي المعمري ، ثنا هشام بن عمار ، ثنا شعيب بن اسحاق (ح) ، وثنا محمد بن أحمد بن الحسن ، ثنا محمد بن عثمان بن أبي شيبة ثنا ضرار بن صرد ، ثنا مصعب بن سلام قالا عن ابن جريج عن محمد بن يحيى ابن حبان عن أم الحارث بنت عياش بن أبي ربيعة أنها رأت بديل بن ورقاء يطوف على جمل أورق على أهل المنازل بمنى يقول ان رسول الله صلى الله عليه وسلم ينهاكم أن تصوموا هذه الايام فانها أيام أكل وشرب (ابن جرير)
24425 ۔۔۔ ” مسند بدیل بن ورقاء “ ابو نعیم کہتے ہیں : ہمیں اس سند سے حدیث پہنچی ہے احمد بن یوسف بن خلاد حسن بن علی معمری ہشام بن عمار، شعیب بن اسحاق (ح) محمد بن احمد بن حسن محمد بن عثمان بن ابی شیبۃ ضرار بن صرد مصعب بن سلام (دونوں) ابن جریج محمد بن یحییٰ بن عبان ام حارث ، بنت عیاش ابن ابی ربیعہ کہتی ہیں کہ انھوں نے بدیل بن ورقاء (رض) کو ایک اونٹ پر سوار منی کے مختلف مقامات پر اعلان کرتے دیکھا وہ کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہیں ان ایام میں روزہ رکھنے سے منع کرتے ہیں چونکہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔ (رواہ ابن جریر)