hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 24467

.

كنز العمال

24467
Kanz al-Ummal
24467- "عن عمر أنه قال للنبي صلى الله عليه وسلم يوم الجعرانة: أي رسول الله إن علي يوما أعتكفه فقال النبي صلى الله عليه وسلم: اذهب فاعتكفه وصمه". "ابن أبي عاصم في الاعتكاف، قط في الأفراد، ق؛ وقال: "قط" "تفرد به عبد الله بن بديل وهو ضعيف في الحديث سمعت أبا بكر النيسابوري" يقول: هذا حديث منكر لأن الثقات من أصحاب عمرو بن دينار لم يذكروه منهم ابن جريج وابن عيينة والحمادان 2 وغيرهم وابن بديل ضعيف الحديث".
24467 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) کی روایت ہے کہ انھوں نے جعرانہ کے موقع پر حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے ذمہ ایک دن کا اعتکاف واجب ہے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جاؤ ایک دن کا اعتکاف کرو اور ساتھ ساتھ روزہ بھی رکھو ۔ مرواہ ابن ابی عاصم فی الا عتکاف والدار قطنی فی الافراد والبیھقی ) کلام :۔۔۔ دار قطنی کہتے ہیں : عبداللہ بن بدل (جو اس حدیث کی سند میں ایک راوی ہے ) روایت حدیث میں ضعیف قرار دیا گیا ہے دار قطنی کہتے ہیں میں نے ابوبکر نیشا پوری کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ یہ حدیث منکر ہے چونکہ عمرو بن دینار کے ثقہ (قابل اعتماد ) شاگردوں میں سے کسی نے بھی اس حدیث کو بیان نہیں کیا چنانچہ ان کے شاگردوں میں ابن جریج ابن عینیہ حماد بن سلمہ اور صمر بن زید وغیرہ ھم ہیں جب کہ عبداللہ بن بدیل روایت حدیث میں ضعیف قرار دیئے گئے ہیں۔