hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 24503

.

كنز العمال

24503
Kanz al-Ummal
24503- عن عبد الله بن عامر بن عامر بن ربيعة أن الناس مطروا على عهد عمر بن الخطاب يوم عيد، فلم يخرج إلى المصلى الذي يصلى فيه الفطر والأضحى، وجمع الناس في المسجد فصلى بهم، ثم قام على المنبر فقال: "يا أيها الناس إن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يخرج بالناس إلى المصلى يصلي بهم لأنه أرفق بهم وأوسع عليهم، وإن المسجد كان لا يسعهم، فإذا كان هذا المطر فالمسجد أرفق بهم". "هق".
24503 ۔۔۔ عبداللہ بن عامر بن ربیعہ کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کے دور خلافت میں عید کے موقع پر بارش ہوگئی اور آپ (رض) اس عید گاہ کی طرف نہ نہ نکلے جس میں عید الفطر اور عید الاضحی پڑھی جاتی تھی چنانچہ لوگ مسجد میں جمع ہوگئے اور وہیں آپ (رض) نے لوگوں کو نماز عید پڑھائی پھر آپ (رض) منبر پر کھڑے ہوئے اور فرمایا : اے لوگو ! رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کے ساتھ عیدگاہ میں تشریف لات اور لوگوں کو نماز عید پڑھاتے تھے چونکہ عید گاہ ان کے لیے زیادہ موزوں اور کشادہ ہوتی تھی جب کہ مسجد ان کے لیے کشادہ نہیں ہوتی تھی چنانچہ جب یہ بارش ہوجاتی تو مسجد لوگوں کے لیے زیادہ موزوں ہوتی تھی ۔ (رواہ شعب الایمان للبیہقی)