hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 24529

.

كنز العمال

24529
Kanz al-Ummal
24529- "مسند علي رضي الله عنه" عن أبي عثمان النهدي عن شيخ من أهل الكوفة "أن علي بن أبي طالب خرج يوم عيد فإذا الناس يصلون قبل خروج الإمام فقال له رجل ألا تنهى هؤلاء عن الصلاة؟ فقال: إذا أكون كما قال الله تعالى: {الَّذِي يَنْهَى عَبْداً إِذَا صَلَّى} ولكن نحدثهم بما شهدنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم خرج فلم يصل قبلها ولا بعدها". "زاهر في تحفة عيد الأضحى".
24529 ۔۔۔ ” مسند علی (رض) “ ابو عثمان نہدی ، اہل کوفہ کے ایک شیخ سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ عید کے دن سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) تشریف لائے اچانک دیکھتے ہیں کہ امام کے تشریف لانے سے قبل لوگ نماز پڑھ رہے ہیں ، آپ (رض) سے ایک آدمی نے عرض کیا : کیا آپ ان لوگوں کو نماز سے روکتے نہیں ؟ آپ (رض) نے فرمایا : تب تو میں اللہ تعالیٰ کے اس قول کا مصداق بن جاؤں گا ” الذی ینھی عبدا اذا صلی “۔ یعنی وہ جو نماز پڑھنے والے بندہ کو (نماز سے) روک دیتا ہے “ لیکن ہم انھیں وہ حدیث سنائیں گے جس کا ہم نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رہتے ہوئے مشاہدہ کیا ہے چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عیدگاہ میں تشریف لائے اور نماز عید سے قبل آپ نے نماز پڑھی اور نہ ہی بعد میں ۔ مرواہ زاھر فی تحفۃ عید الاضحی)