2685 – "اقرأوا يس فإن فيها عشر بركات (1) ما قرأها جائع إلا شبع وما قرأها عار إلا اكتسى وما قرأها أعزب (1) إلا تزوج وما قرأها خائف إلا أمن وما قرأها محزون إلا فرح وما قرأها مسافر إلا أعين على سفره وما قرأها رجل ضلت له ضالة إلا وجدها وما قرئت على ميت إلا خفف عنه وما قرأها عطشان إلا روي وما قرأها مريض إلا بريء". (الديلمي) عن علي وفيه مسعدة ابن اليسع كذاب.
2685 ۔۔ یس پڑھو۔ کیونکہ اس میں دس برکات و فوائد ہیں۔ کوئی بھوکا اس کو پڑھے تو سیر ہوجائے۔ کسی ننگے پر پڑھی جائے تو لباس میں ملبوس ہوجائے۔ مجرد پڑھے تو شادی ہوجائے۔ خوف زدہ پڑھے تو امن پا جائے۔ رنجیدہ و غم گین پڑھے تو مسرور و خوش ہوجائے۔ مسافر پڑھے تو سفر میں مدد ہو۔ کوئی اپنی کسی گمشدہ شے پر پڑھے تو اس کو پالے۔ میت پر پڑھی جائے عذاب میں تخفیف ہوجائے۔ تشنہ لب پڑھے تو سیراب ہوجائے۔ اور مریض پڑھے تو چنگا بھلا ہوجائے۔ (الدیلمی بروایت علی (رض))
روایت میں مسعدۃ ابن الیسع کذاب شخص ہے