hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26885

.

كنز العمال

26885
Kanz al-Ummal
26885 عن عثمان أنه توضأ بالمقاعد فغسل كفيه ثلاثا ثلاثا ، وأستنثر ثلاثا ، ثم تمضمض ثلاثا ، ثم غسل وجهه ثلاثا ، ويديه إلى المرفقين ثلاثا ، ومسح برأسه ثلاثا ، وغسل قدميه ثلاثا ، وسلم عليه رجل وهو يتوضأ فلم يرد عليه حتى فرغ ، فلما فرغ كلمه يعتذر وقال : لم يمنعني أن أرد عليك إلا أني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : من توضأ هكذا ولم يتكلم ، ثم قال : أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأن محمدا عبده ورسوله غفر له ما بين الوضوءين. (ع قط وضعف).
26885 ۔۔۔ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے مقاعد میں وضو کیا تین تین بار ہاتھوں کو دھویا ، تین بار ناک میں پانی ڈالا تین بار کلی کی ، تین بار چہرہ دھویا ، تین بار کہینوں تک ہاتھ دھوئے ، تین بار سر کا مسح کیا ، تین بار پاؤں دھوئے ، ایک شخص نے آپ (رض) کو سلام کیا آپ نے اسے سلام کا جواب نہ دیا حتی کہ وضو سے فارغ ہوئے اور اس شخص سے معذرت کی اور اس سے کہا : مجھے سلام کا جواب دینے سے صرف اس چیز نے روکا ہے کہ میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے کہ جس شخص نے اس طرح وضو کیا اور دوران وضو کلام نہ کیا پھر اس نے یہ کلمہ پڑھا : ” اشھد ان الا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ وان محمدا عبدہ ورسولہ “۔ تو اس کے دو وضوؤں کے درمیان ہونے والے گناہ معاف کردیئے جائیں گے ۔ (رواہ ابو یعلی والدارقطنی وضعف)