hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26886

.

كنز العمال

26886
Kanz al-Ummal
26786 عن حمران قال : رأيت عثمان دعا بماء فغسل كفيه ثلاثا ، ومضمض وأستنشق ، وغسل وجهه ثلاثا ، وذراعيه ثلاثا ، ومسح برأسه وظهر قدميه ، ثم ضحك فقال : ألا تسألوني ما أضحكني ؟ قلنا : ما أضحكك يا أمير المؤمنين ؟ قال : أضحكني أن العبد إذا غسل وجهه حط الله عنه بكل خطيئة أصابها بوجهه ، فإذا غسل ذراعيه كان كذلك ، وإذا مسح رأسه كان كذلك ، وإذا طهر قدميه كان كذلك. (حم والبزار حل ع وصحح).
26886 ۔۔۔ حمران کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کو دیکھا آپ نے پانی مانگا تین بار ہتھیلیاں دھوئیں ، کلی کی ، ناک میں پانی ڈالا ، تین بار چہرہ دھویا ، تین بار بازو دھوئے ، سر اور پاؤں کی پشت کا مسح کیا پھر ہنسے اور فرمایا : کیا تم مجھ سے نہیں پوچھتے ہو کیوں ہنسا ہوں ؟ ہم نے عرض کیا : اے امیر المؤمنین ! آپ کیوں ہنسے ہیں ؟ فرمایا : مجھے اس بات نے ہنسایا ہے کہ جب بندہ اپنا چہرہ دھوتا ہے تو چہرے سے سرزد ہونے والے گناہ ختم ہوجاتے ہیں جب بازو دھوتا ہے ان سے بھی اسی طرح گناہ ختم ہوجاتے ہیں اسی طرح جب سر کا مسح کرتا ہے اور اسی طرح جب پاؤں کو پاک کرتا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل والبزار وابو نعیم فی الحلیۃ وابو یعلی وصحح)