hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27075

.

كنز العمال

27075
Kanz al-Ummal
27075- عن سهل بن حنيف قال: "كنت ألقى من المذي شدة فأكثر منه الاغتسال فسألت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: "إنما يجزئك من ذلك الوضوء" قلت: يا رسول الله فكيف بما يصيب من ثوبي منه فقال "إنما يكفيك كف من ماء تنضح من ثوبك حيث ترى أنه أصاب". "م، ص، ش".
27075 ۔۔۔ سھل بن حنیف کہتے ہیں : مجھے شدت سے مذی آجاتی تھی جس کی وجہ سے میں بہت غسل کرتا تھا میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا : آپ نے فرمایا : تمہیں مذی آنے پر وضو کافی ہے میں نے عرض کیا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مذی کپڑوں کو لگ جاتی ہے آپ نے فرمایا : تمہیں اتنی بات کافی ہے کہ چلو بھر پانی لو اور کپڑوں پر جہاں دیکھو کہ مذی لگی ہے وہاں پانی مار (کر دھو) لیا کرو (رواہ مسلم و سعید بن المنصور وابن ابی شیبۃ)