hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27199

.

كنز العمال

27199
Kanz al-Ummal
27199- "مسند أنس" عن شيبة بن مساور عن أنس قال: "مر رسول الله صلى الله عليه وسلم بقبر فنفرت بغلته الشهباء فأخذ القوم فقال: "خلوا عنها فإن صاحب القبر يعذب فإنه لا يستنزه من البول". "ق في كتاب عذاب القبر".
27199 ۔۔۔ ” مسند انس “ شیبہ بن مساور حضرت انس (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک قبر کے پاس سے گزرے اچانک آپ کا سفید خچر بھاگنے لگا لوگوں نے خچر کو پکڑنا چاہا آپ نے فرمایا : خچر کا راستہ چھوڑ دو چونکہ اس قبر والے کو عذاب ہو رہا ہے چونکہ وہ پیشاب سے نہیں بچتا تھا۔ (رواہ البیھقی فی کتاب عذاب القبر)