27201- "مسند سراقة بن مالك0" عن أبي راشد "أن سراقة بن مالك كان يعلم قومه فقالوا: يوشك سراقة أن يعلمكم كيف تأتون الغائط فبلغه ذلك فقام فوعظهم ثم قال: إذا أتى أحدكم الغائط فليكرم قبلة الله، ولا يستقبلها وليتق مجالس اللعن: الطريق، والظل، واستمخروا الريح، واستشبوا على سوقكم، واعدوا النبل". "عب".
27201 ۔۔۔ ” مسند سراقہ بن مالک “ ابو راشد کی روایت ہے سراقہ بن مالک (رض) اپنی قوم کے لوگوں کو تعلیم دیتے تھے۔ لوگوں نے کہا : ممکن ہے عنقریب سراقہ تمہیں یہ بھی بتائیں گے تم رفع حاجت کے لیے کیسے جاؤ سراقہ بن مالک کو اس کی خبر ہوئی سراقہ (رض) نے لوگوں کو وعظ کیا پھر فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کے لیے جائے وہ اللہ تبارک وتعالیٰ کے قبلہ کا اکرام کرے اور اس کی طرف منہ نہ کرے ایسی جگہوں میں پیشاب وپاخانہ کرنے سے اجتناب کرے جو لعنت کا سبب بنتی ہیں یعنی راستہ اور سایہ دار جگہ ہوا کے رخ میں پیٹھ رکھا کرو پنڈلیوں پر بیٹھو تاکہ زمین کے قریب تر ہوجاؤ اور نیزے تیار رکھو۔ (رواہ عبدالرزاق)