hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 28549

.

كنز العمال

28549
Kanz al-Ummal
28549- "مسند الصديق رضي الله عنه" عن عائشة قالت: كان لأبي غلام يخرج له الخراج وكان أبي يأكل من خراجه فجاء يوما بشيء فأكل منه أبو بكر فقال الغلام: أتدري ما هذا؟ فقال أبو بكر: ما هو؟ قال: كنت تكهنت لإنسان في الجاهلية وما أحسن الكهانة إلا أني خدعته فلقيني فأعطاني بذلك فهذا الذي أكلت منه فأدخل أبو بكر يده فقاء كل شيء في بطنه. "خ هق".
28549 ۔۔۔ (مسند صدیق (رض)) حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ میرے والد کا ایک غلام تھا جو انھیں خراج (روزانہ کی مقررہ اجرت) دیا کرتا تھا اور میرے والد اس کے راتب یومیہ سے کھایا کرتے تھے بس ایک دن وہ کچھ لایا سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے اس میں سے کھالیا غلام بولا کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کیا ہے ؟ ابوبکر (رض) نے پوچھا کیا ہے اس نے جواب دیا کہ میں نے زمانہ جاہلیت میں ایک شخص کے لیے کہانت کا عمل کیا تھا اور میں کہانت کو جانتا نہ تھا بس میں نے اس کو دھوکا دیا تھا وہ مجھے مل گیا اور اس نے مجھے اس کا بدل دیا سو یہ جو آپ نے کھایا وہی ہے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے اپنا ہاتھ (حلق کے اندر) داخل کیا اور جو پیٹ میں تھا سب قے کردیا ۔ (بخاری ، سنن کبری للبیہقی)